Home / International / چین کے مختلف شہروں میں شدید بارش اور ہیٹو طوفان سے سولہ افراد ہلاک،جب کہ دو سو سے زائد افراد زخمی

چین کے مختلف شہروں میں شدید بارش اور ہیٹو طوفان سے سولہ افراد ہلاک،جب کہ دو سو سے زائد افراد زخمی

بیجنگ : چین کے مختلف شہروں میں شدید بارش اور ہیٹو طوفان سے سولہ افراد ہلاک،جب کہ دو سو سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین میں شدید بارشوں اور سمندری طوفان ہیٹو نے مزید 16 افراد کی جان لے لی، جب کہ مختلف حادثات میں دو سو سے زائد افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔ شہر مکاو میں سیلاب سے بھاری بھرکم کرین اور گاڑیاں بھی الٹ گئیں۔
شمالی چین میں تیز بارش اور سیلاب نے لوگوں کو اپنی زد میں لے لیا، جب کہ طوفان کی شدت 140کلو میٹر فی گھنٹہ تھی اور ساتھ ہی لوکل میرین اتھارٹی نے فیری سروس معطل کردی۔
چین ایمرجنسی سروس کے مطابق اب تک 266 سیلاب متاثرین کے کیس درج کیے گئے ہیں، جب کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور پولیس اہل کاروں کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

Check Also

امریکی خاتون ایئرپورٹ پر گرفتار عملے کو کیری آن سامان کے اندر 6 دن کا بچہ ملا۔

فلپائن کے ایر پورٹ میں ایک امریکی عورت کو حراست میں لیا گیا ہے۔ جانکاری پر پتا چلا کہ خاتون اپنے دستی سمان میں ایک چھہ دن کہ بچے کو بند کرکے لےجا رہی تھی۔

Translate »