Home / Sports / پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیاء کپ کے لئے پاکستان کی 18رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیاء کپ کے لئے پاکستان کی 18رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیاء کپ کے لئے پاکستان کی 18رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔

ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم میں مجموعی طور پر پانچ تبدیلیاں کی ہیں اور عبدالحسیم خان کی جگہ محمد عرفان کو کپتان مقرر کیا ہے۔
اولمپیئن حسن سردار کی سربراہی میں تین رکنی نئی سلیکشن کمیٹی نے کراچی میں عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں دو روزہ ٹرائلز کے دوران کھلاڑیوں کی کاکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ٹیم کا انتخاب کیا۔
لندن میں ورلڈ لیگ میں بری کارکردگی کے بعد فیڈریشن نے پہلے منیجر حنیف خان کو عہدے سے فارغ کیاتھا، اس کے بعد ان کے بھتیجے حسیم خان کو نہ صرف بطور کپتان ہٹایا بلکہ اب ٹیم سے بھی باہر کردیا۔
ایشاء کپ کے لیے اعلان کی گئی 18 رکنی ٹیم میں مظہر عباس، امجد علی، محمد عرفان کپتان، عاطف مشتاق، مبشر علی، عماد بٹ، ابوبکر، تصور عباس، راشد محمود، رضوان جونیئر، ارسلان قادر، اظفر یعقوب، عمر بٹہ، رضوان سینئر، علی شان، محمد عتیق، وقاص اکبر اور اعجاز امجد شامل ہیں۔

Check Also

After Hasan Ali It’s Imad Waseem getting married

30 year old british-pakistani cricketer Imad waseem is all set to tie the knots on 26th of August with Sania Ashfaq, a british of pakistani origin.

Translate »