Home / Sports / ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے لیے آئی سی سی کی سیکیورٹی ٹیم لاہور پہنچ چکی

ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے لیے آئی سی سی کی سیکیورٹی ٹیم لاہور پہنچ چکی

لاہور: ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے لیے آئی سی سی کی سیکیورٹی ٹیم لاہور پہنچ چکی ہے۔ پی سی بی حکام نے سیکیورٹی ٹیم کو حفاظتی انتظامات پر بریفنگ دی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی سیکیورٹی ٹیم نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ آئی سی سی سیکیورٹی ٹیم میں ڈیوڈ اور سیم شامل ہیں۔

شیڈول کے مطابق ورلڈ الیون گیارہ ستمبر کو لاہور پہنچے گی۔ گیارہ ستمبر کو ہی دونوں ٹیموں کے کپتان نیوز کانفرنس کریں گے، جبکہ قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن بھی ہوگا۔

ورلڈ الیون اور شاہینوں کے درمیان پہلا میچ 12 ستمبر، دوسرا 13 ستمبر اور تیسرا 15 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

Check Also

After Hasan Ali It’s Imad Waseem getting married

30 year old british-pakistani cricketer Imad waseem is all set to tie the knots on 26th of August with Sania Ashfaq, a british of pakistani origin.

Translate »