Home / Pakistan / نوازشریف احتساب سے رشوت دے کر بچے رہے ،عمران خان

نوازشریف احتساب سے رشوت دے کر بچے رہے ،عمران خان

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف 30سال سے رشوت کے ذریعے احتساب سے بچتے رہے ،اب ان کا راستہ بند کردیا گیا ہے۔

کہوٹہ میں عوامی اجتماع سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ حکمران جھوٹا ہو تو ملکی ادارے تباہ کردیتا ہے،نوازشریف آپ کی جگہ میں ہوتا تو شرم سے ڈوب جاتا۔

ان کا مزید کہناتھاکہ نوازشریف نے ہمیشہ مک مکا کیا،حکمرانوں کی چوری سے انصاف کے ادارے تباہ ہوئے،انہوں نے اپنی چوری چھپانے کے لئے باقی چوروں کو بھی ملک لوٹنے کا موقع دیا ، شریف مافیا دیگر مافیا کا بھی دفاع کرتا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے دعویٰ کیا کہ اگلا ہفتہ پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین ہفتہ ہے ،اس دوران مجھے نیا پاکستان بنتا نظر آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک چھوٹا سا طبقہ امیر ہوتاجارہاہے اور ساری قوم پیچھے جارہی ہے،بنگلہ دیش بھی پاکستان سے آگے نکل گیا، سارے پاکستان کی طرف سے جے آئی ٹی اراکین کو سلام پیش کرتاہوں۔

Check Also

Shah Mehmood talks about UAE awarding Modi with highest civilian award

ملتان: شاہ مہمود قریشی نے پریس سے بات کرتے ہوئے متہدہ عرب امارات کے مودی کو دیئے گئے اوارڈ پر تبصرہ کیا۔

Translate »