Home / International / لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 80 ہوگئی

لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 80 ہوگئی

نئی دہلی: بھارت میں مون سون کا سلسلہ جاری ہے، ملک میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 80 ہوگئی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کے وزیر ترقی جیٹن ڈرا سنگھ نے کہا ہے کہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے آسام اور مانی پور سمیت 58 علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 80 تک پہنچ گئی ہے۔

دریں اثناء ترک وزارت خارجہ کی طرف سے جاری تحریری اعلان میں بھارت میں آنے والے سیلاب سے ہلاک ہونے والے افراد کے لیے تعزیت اور زخمیوں کی جلداز جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا ہے۔

Check Also

امریکی خاتون ایئرپورٹ پر گرفتار عملے کو کیری آن سامان کے اندر 6 دن کا بچہ ملا۔

فلپائن کے ایر پورٹ میں ایک امریکی عورت کو حراست میں لیا گیا ہے۔ جانکاری پر پتا چلا کہ خاتون اپنے دستی سمان میں ایک چھہ دن کہ بچے کو بند کرکے لےجا رہی تھی۔

Translate »