Home / Pakistan / Punjab / شہبازشریف کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر

شہبازشریف کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں نا اہلی ریفرنس دائرکردیا جبکہ ہائی کورٹ آفس نے ایسی کسی درخواست کی تردید کی ہے۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کے دوران بابر اعوان نے کہا کہ شریف خاندان کے خلاف کسی ملکی ادارے نے کوئی سازش نہیں کی۔ پانامہ کیس میں بھی گارڈ فادر ٹو کی چوری پکڑی جا چکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے حوالے سے شریف فیملی کے پاس تین آپشنز تھے،،تحقیقاتی کمیٹی کا بائیکاٹ کرتے،،نظرثانی کے لیے جاتے یا چیلنچ کرتے لیکن انہوں نے تینوں آپشنز ضائع کر دیے ۔

بابراعوان نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو نااہل قرار دینے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں ریفرنس دائر کیا جبکہ ہائیکورٹ آفس کی جانب سے اس بات کی  تردید کی گئی ہے۔

Check Also

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے موسم سہانا

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے موسم سہانا

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے …

Translate »