Home / International / داعش کےسربراہ کی ہلاکت؛امریکی ردعمل آگیا

داعش کےسربراہ کی ہلاکت؛امریکی ردعمل آگیا

واشنگٹن: امریکی فوج کے کمانڈر لیفٹینٹ جنرل اسٹیفن ٹاؤنس اینڈ نےکہاہےکہ داعش کے سربراہ کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید کےحوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔

غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق امریکی جنرل نے بتایاکہ داعش کےسربراہ کی ہلاکت کے حوالے سے امریکی فوج کے پاس ابھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ان کا کہناتھاکہ اس حوالے سے ابھی کوئی تردید یا تصدیق نہیں کرسکتے۔ انھوں نے کہاکہ ان کے پاس تمام ممکنہ ذرائع سے اطلاعات آرہی ہیں تاہم ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

واضح رہےکہ حالیہ چند روز سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں جس کی داعش کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی کہ دہشت گرد تنظیم کے سربراہ ابوبکر البغدادی ایک فوجی آپریشن میں مارے جاچکے ہیں۔

Check Also

امریکی خاتون ایئرپورٹ پر گرفتار عملے کو کیری آن سامان کے اندر 6 دن کا بچہ ملا۔

فلپائن کے ایر پورٹ میں ایک امریکی عورت کو حراست میں لیا گیا ہے۔ جانکاری پر پتا چلا کہ خاتون اپنے دستی سمان میں ایک چھہ دن کہ بچے کو بند کرکے لےجا رہی تھی۔

Translate »