Home / Sports / بھارتی کرکٹر محمد شامی پر گھر کے باہر حملہ

بھارتی کرکٹر محمد شامی پر گھر کے باہر حملہ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی پر گھر کے بعد حملہ ہوا جب کہ پولیس نے 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کے شہر کٹجو نگر میں کرکٹر محمد شامی گھر واپسی پر اپنی گاڑی پارک کر رہے تھے کہ اس موقع پر موٹرسائیکل پر سوار تین نوجوانوں نے ان پر حملہ کردیا۔

حملے کے بعد کرکٹر شامی کا ملازم انہیں بچانے کے لئے گھر سے باہر آیا تو نوجوانوں نے اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

واقعے کے بعد کرکٹر نے فوری طور پر پولیس کو حملے سے متعلق آگاہ کیا جب کہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تینوں حملہ آوروں کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق کرکٹر کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کی شناخت جیانتا سرکار، سواروپ سرکار اور شیوا پرامانیک کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ تینوں ملزمان کرکٹر پر حملہ کرنے کے بعد قریبی سیلون میں چلے گئے تھے جنہیں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حراست میں لیا گیا۔

Check Also

After Hasan Ali It’s Imad Waseem getting married

30 year old british-pakistani cricketer Imad waseem is all set to tie the knots on 26th of August with Sania Ashfaq, a british of pakistani origin.

Translate »