Home / Pakistan / Punjab / بعض عناصر سی پیک کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں

بعض عناصر سی پیک کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال کہتے ہیں بعض عناصر سی پیک کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں۔ ماضی میں حکومتوں کو گرانے کی وجہ سے ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اسلام آباد میں سی پیک لاجسٹک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کو پنجاب اقتصادی راہداری کہنا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے ذریعے سب سے زیادہ سرمایہ کاری سندھ میں اوراس کے بعد بلوچستان میں ہوگی۔ اس منصوبے سے تمام صوبے مستفید ہو رہے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ اقتصادی اور صنعتی زونز کا معاملہ صوبوں کے حوالے کیا گیا ہے۔ صوبوں کی جانب سے زونز پر کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض عناصر کی طرف سے اس منصوبے سے متعلق تنازعہ پیدا کیا جا رہا ہے۔ ماضی میں حکومتوں کو گرانے کے باعث اہم منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے، پشاور سے کراچی تک ریلوے کی نظام کو اپ گریڈ کیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ پشاور سے کراچی تک سگنل سسٹم بھی نصب کریں گے۔انہوں نے چین سے پرانی مشینری لانے کا تاثر غلط قرار دیتے ہوئے بتایا کہ چین سے پاکستان میں کول پاور پلانٹ کے لئے نئی مشینری لائی گئی ہے۔غلط تاثر پھیلانے والے پاکستان سے مخلص نہیں۔

Check Also

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے موسم سہانا

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے موسم سہانا

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے …

Translate »