Home / Pakistan / آئی جی پنجاب عثمان خٹک کی تعینات کا نوٹیفیکیشن معطل

آئی جی پنجاب عثمان خٹک کی تعینات کا نوٹیفیکیشن معطل

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب عثمان خٹک کی تعینات کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مستقل آئی جی پنجاب کی تعینات سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس منصور علی شاہ نے کی۔ پنجاب حکومت نے جواب میں عدالت کو بتایا کہ عثمان خٹک کو مستقل آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔

عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا آپ عدالت کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں، مستقل آئی جی پنجاب کی ملازمت قانون کے تحت تین سال ہونی چاہیئے، پنجاب حکومت نے بظاہر توہین عدالت کی ہے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا وفاقی اور پنجاب حکومت نے مشاورت نہیں کی۔

دلائل سننے کے بعد چیف جسٹس نے عثمان خٹک کی بطور آئی جی تعیناتی کا نوٹفکیشن معطل کر دیا اور 26 جولائی تک جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا ۔

Check Also

Shah Mehmood talks about UAE awarding Modi with highest civilian award

ملتان: شاہ مہمود قریشی نے پریس سے بات کرتے ہوئے متہدہ عرب امارات کے مودی کو دیئے گئے اوارڈ پر تبصرہ کیا۔

Translate »