Home / International / لندن:90 منٹ میں تیزاب گردی کے 5 واقعات

لندن:90 منٹ میں تیزاب گردی کے 5 واقعات

لندن میں یکے بعد دیگرے تیزاب گردی کے واقعات میں پانچ افراد جھلس گئے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کو مدد کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے حملہ آور نے تیزاب حملوں کے بعد لوٹ مار بھی کی۔

لندن میں  ڈیڑھ گھنٹے  کے دوران تیزاب گردی کے پے درپے واقعات کے سبب خوف کی لہر دوڑ گئی۔ نوے منٹ میں پانچ تیزاب حملوں کے بعداسکاٹ لینڈ یارڈ کی دوڑیں لگ گئیں۔ ممکنہ طور پر چار حملہ آور واقعے میں ملوث ہیں۔ جو سب موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔

ایک جھلسے ہوئے شخص کی حالت تشویشناک ہے۔ پہلا واقعہ دس بج کر پچیس منٹ پر گرینج کے مقام پر پیش آیا۔ جب بتیس سالہ موٹرسائیکل سوار پر دوسرے موٹر سائیکل سوار نے تیزاب انڈیل دیا۔

دوسرے حملے میں بھی بائیکر کو نشانہ بنایا گیا۔ تیسرے واقعہ ڈکیتی  نکلا۔ لیکن اس میں بھی تیزاب استعمال کرکے ایک لٹنے والے کا چہرہ جھلسادیا گیا۔

چوتھے شخص پر تیزاب پھینک کر اس کی بائیک چھین لی گئی۔ ایسا ہی واقعہ ہائی بری کارنر کے قریب رونما ہوا۔ متاثرہ شخص اسپتال میں داخل ہے۔

لندن پولیس نے ایک ٹین ایجر کو حراست میں لے لیا ہے۔ جس پر حملہ آوروں کا ساتھی ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

Check Also

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

ٹوکیو:جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا جس کے بعد ملک میں …

Translate »