Home / news / ستر سالہ تاریخ میں عمران خان جیسا جھوٹا نہیں دیکھا ، لیگی رہنماﺅں کی پریس کانفرنس

ستر سالہ تاریخ میں عمران خان جیسا جھوٹا نہیں دیکھا ، لیگی رہنماﺅں کی پریس کانفرنس

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں عمران خان جیسا جھوٹا نہیں دیکھا، ہم نہیں کہتے کہ عمران خان نے ہندو اور یہودیوں سے پیسا لیا ،انہوں نے صرف سپریم کورٹ میں آکر بتانا ہے کہ میں نے پیسا اس ذریعے سے حاصل کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بیرونی امداد کا دفاع کر رہے ہیں اورسپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے بھاگے ہوئے ہیں ابھی تو انہوں نے بہنوں کے نام آف شور کمپنیوں کے جواب دینے ہیں ،عمران خان اب ٹویٹ ٹویٹ کھیلنا بند کریں اورعدالت عظمیٰ میں آکر جواب دیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ(ن) دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف ہم نے منتیں کرکے کیس لگوایا ابھی تک تو جہانگیر ترین کے خلاف کیس دائر کیا ہی نہیں اور یہ کیس منفرد انداز میں عجیب و غریب چوراہے پر آکر کھڑا ہوگیا، عمران خان کے وکیل انور منصور پچھلی عدالتوں میں فارن فنڈنگ کا مان چکے الیکشن کمیشن نے صاف بتایا کہ انھوں نے فارن فنڈنگ ہونے کا نہیں بتایا۔
اس موقع پر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ آج کل جے آئی ٹی کے بڑے چرچے ہیں پاناما کیس کو قانونی ہونا چاہئے تھا لیکن اسے سیاسی بنا دیا گیا ہے اور ایک کیس میں 4 ملکوں میں گلی گلی ثبوت ڈھونڈھے جارہے ہیں لیکن کچھ نہیں مل رہا روز بیانات بھی بدلے جاتے ہیں عمران خان انٹرویو کچھ دیتے ہیں اور الیکشن کمیشن میں لکھ کر کچھ کہتے ہیں ان کی سابقہ بیوی جمائما پہلی ٹوئٹ میں کچھ اور دوسری ٹوئٹ میں کچھ کہتی ہیں سپریم کورٹ کو چاہئے کہ وہ کیس کو لٹکانے کے بجائے جلد فیصلہ کرے۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ریکارڈ ٹیمپرنگ تو بہانہ ہے جے آئی ٹی خود ٹیمپر ہو چکی ہے، جے آئی ٹی خود بچنا چاہتی ہے یا کسی کو بچانا چاہ رہی ہے، جے آئی ٹی وزیراعظم کو تو طلب کرتی ہے لیکن حسین نواز کی تصویر لیک کرنے والے کا نام نہیں لیتی ہم نے درخواست میں کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے تصویر لیک کی ہے اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Check Also

نواز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

نواز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

سابق وزیراعظم نواز شریف پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 کے ذریعے لندن …

Translate »