Home / news / مسلم لیگ ن کا کھیل ختم ہوگیا

مسلم لیگ ن کا کھیل ختم ہوگیا

اسلام آباد :پاناماکیس میں جے آئی کی حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے جانے کے بعد سیاسی رابطوں میں اضافہ ہو گیا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے خورشید شاہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ گیم از اوور،مسلم لیگ ن کا کھیل ختم ہوگیا ۔

شیخ رشید نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سینیئر پی پی رہنما خورشید شاہ سے کہا کہ مسلم لیگ گ ن کا کھیل ختم ہو چکا ہے، ن لیگ میں شامل مشرف کے ساتھی واپس آجائیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔

جواب میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایسا ہے توپھرتحریک انصاف میں جانے والوں کو بھی واپس بلوالیں جس پر شیخ رشید بولے کہ میں نے صرف ن لیگ کا ریکارڈ اکٹھا کیا ہے۔

Check Also

محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر کراچی سمیت ملک بھر کے مختلف حصوں میں موبائل سروس بند

محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر کراچی سمیت ملک بھر کے مختلف حصوں میں موبائل سروس بند

کراچی/ بہاولنگر/ کوئٹہ/ لاہور/ فیصل آباد: محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر کراچی سمیت …

Translate »