Breaking News
Home / International / یمن میں معمول کی فوجی کارروائی کے دوران فنی خرابی سے ہیلی کاپٹر حادثہ

یمن میں معمول کی فوجی کارروائی کے دوران فنی خرابی سے ہیلی کاپٹر حادثہ

عدن: یمن میں معمول کی فوجی کارروائی کے دوران فنی خرابی سے ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں کم سے کم 4 اماراتی فوجی جاں بحق ہوگئے۔
عرب ٹی وی کے مطابق یہ حادثہ جمعہ کو یمن کی شبوا گورنری میں پیش آیا۔فنی خرابی کے بعد کپتان نے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی تاہم ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا اور اس میں سوار 4 اماراتی فوجی ہلاک ہوگئے۔
یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے سرگرم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ شبوا میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ہیلی کاپٹر میں پیدا ہونے والی فنی خرابی کا نتیجہ تھا۔ پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی مگر وہ اس میں ناکام رہا اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔

Check Also

ارما طوفان سے صدر ٹرمپ کی کیریبیئن میں سمندر کے کنارے پر واقع جائیداد تباہ

ارما طوفان سے صدر ٹرمپ کی کیریبیئن میں سمندر کے کنارے پر واقع جائیداد تباہ

امریکا کے شمالی و جنوبی ممالک کو یکے بعد دیگرے بے تحاشہ نقصان پہنچانے والے …

Translate »