Home / Pakistan / ہم نے ایسا پاکستان بنانا ہے کہ پاکستانی جہاں بھی جائے اسے عزت سے دیکھا جائے گا، عمران خان

ہم نے ایسا پاکستان بنانا ہے کہ پاکستانی جہاں بھی جائے اسے عزت سے دیکھا جائے گا، عمران خان

راولپنڈی : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے ایسا پاکستان بنانا ہے کہ پاکستانی جہاں بھی جائے اسے عزت سے دیکھا جائے، جو شخص طاقتور کے سامنے کلمہ حق کہتا ہے قوم اس کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے، سپریم کورٹ کو آج سارا پاکستان دعائیں دے رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت باغ راولپنڈی میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا کہ دو طرح کے لوگ نوازشریف کے ساتھ ہیں، ایک وہ جن کو یہ خوف ہے کہ نوازشریف کے بعد ان کی باری بھی آجائیگی، اور دوسرے وہ لوگ جو پیسے کیلئے اس کا ساتھ دے رہے ہیں، جن لوگوں کو معاشی فائدہ ہورہا ہے وہ لوگ نوازشریف کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں بتاتا ہوں کہ کون سا میڈیا ہاؤس خاص طور پر نوازشریف کیلئے پروپیگنڈا کررہا تھا، وہ جیو چینل تھا، جس کا مالک میر شکیل الرحمان خود کہتا ہے کہ میں بزنس مین ہوں، جدھر سے پیسہ ملے گا میں وہاں جاؤں گا، ایک اور میڈیا ہاؤس کا بھی پتہ چلا ہے، ایک میڈیا ہاؤس کا ایل این جی کا ٹرمینل میں دوسو ارب روپے کا شیئر ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کہتا ہے مجھے عوام نے مینڈیٹ دیا ہے ججز کون ہوتے ہیں، میں نوازشریف سے پوچھتا ہوں جب وہ 2013میں ووٹ مانگنے آئے تھے تب آپ نے لوگوں سے کہا تھا کہ میں آپ کا پیسہ چوری کروں گا، نوازشریف کیا آپ نے چوری کا مینڈیٹ عوام سے لیا تھا، تم نے کہا تھا میں ملک کو ایشیا کا ٹائیگر بناؤں گا۔
پچھلے چھ مہینے سے آپ کیخلاف کیس چلا، آپ کوئی ثبوت نہ پیش کر پائیں، تفتیش کے بعد آپ پکڑے جائیں، چھ مہینے کی تفتیش کے بعد پکڑے جانے پر آپ کہیں کہ مجھے کیوں نکالا ہے؟
انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر پچھلے دنوں ایک ڈرامہ ہوا، یہ سارا ڈرامہ سپریم کورٹ اور نیب پر پریشر ڈالنے کیلئے کیا گیا، نوازشریف اب پاکستان بدل چکا ہے عوام جی ٹی روڈ کے ڈرامے میں نہیں آئیں گے، نیب سن لے آپ کو سارا پاکستان دیکھ رہا ہے، اس ڈرامے میں دکھ بھری تقریر میں نے بھی سنی، جس میں نااہل وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے کیوں نکالا؟ سپریم کورٹ کو آج سارا پاکستان دعائیں دے رہا ہے،
عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ جو جی ٹی روڈ پر ہوا اس میں سپریم کورٹ کیخلاف سازش تو نظر آگئی ہے، دوسری سازش پاکستانی فوج کیخلاف نظر آرہی ہے، آرمی چیف نے بھی کہا ہے کہ وہ آئین ،عدلیہ اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں، نوازشریف تم سپریم کورٹ، جے آئی ٹی اور فوج کے خلاف بول رہے ہو۔

 

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »