Home / Pakistan / ہم نے انتہاءپسندوں کو للکار دیا ہے، سونامی اور پانامی ریت کی دیوار ثابت ہوں گے: بلاول بھٹو

ہم نے انتہاءپسندوں کو للکار دیا ہے، سونامی اور پانامی ریت کی دیوار ثابت ہوں گے: بلاول بھٹو

 لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم نے انتہاءپسندوں کو للکار دیا ہے، سونامی اور پانامی جیالوں کے سامنے ریت کی ثابت ہوں گے، ہم ان کے نعروں کو ہواﺅں میں اڑاتے ہوئے اقتدار حاصل کریں گے۔

بلاول ہاﺅس لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زردار کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی انتہا پسندوں کو للکار چکی،اس کے سامنے ن لیگ اور پی ٹی آئی کچھ نہیںہے ہم ایک بار پھر عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئیں گے، کارکن عام انتخابات کی تیاریاں کریں۔ پیپلز پارٹی کی سوچ عام آدمی کی سوچ ہے اور اس کا قیام نظریے کی بنیاد پر ہے اور نظریے کبھی ختم نہیں ہو ا کرتے لہذا پیپلز پارٹی کے خاتمے کے خواب دیکھنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی اور ہم عوام کی طاقت سے اقتدار میں آکر ملک کو حقیقی پاکستان بنائیں گے انہوں نے ن لیگ اور تحریک انصاف کو ملک اور عوام کا استحصال کر نے والی جماعتیں قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنا یاہے۔

Check Also

خورشید شاہ اپوزیشن جماعتوں پر برس پڑے، کہا کہ مجھے ہٹانے کے لئے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی متحد ہورہی ہیں

خورشید شاہ اپوزیشن جماعتوں پر برس پڑے، کہا کہ مجھے ہٹانے کے لئے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی متحد ہورہی ہیں

اسلام آباد : قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اپوزیشن جماعتوں پر برس پڑے اور کہا …

Translate »