Home / Pakistan / ہائی کورٹ نے کلثوم نواز کو ضمنی انتخاب لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا

ہائی کورٹ نے کلثوم نواز کو ضمنی انتخاب لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا

لاہور: ہائی کورٹ نے کلثوم نواز کو نااہل کرنے کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے انہیں این اے 120 کا ضمنی انتخاب لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں درخواستیں پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر سمیت دیگر نے دائر کی تھیں جس پر سماعت تین رکنی بینچ نے کی۔ تین رکنی بینچ نے دو ایک کے اکثریتی فیصلے کے ذریعے ن لیگ کی امیدوار کے خلاف درخواستیں خارج کیں۔
درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ کلثوم نواز نے اثاثوں کی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیں جبکہ ریٹرننگ افسر نے بھی چھان بین کے بغیر کاغذات منظور کیے۔
وفاق اور کلثوم نواز کے وکلا کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسر سمری سماعت کا اختیار رکھتا ہے۔ درخواست گزار انتخابات کے نتائج کے بعد ہی انہیں عدالتوں میں چیلنج کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ عدالت نے سماعت کے درخواستیں خارج کر دیں۔

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »