Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Thursday / August 17, 2017 12:38 PM
HomeBusinessگزشتہ ایک ماہ کے دوران مہنگائی میں 0.34 فیصد اضافہ

گزشتہ ایک ماہ کے دوران مہنگائی میں 0.34 فیصد اضافہ

گزشتہ ایک ماہ کے دوران مہنگائی میں 0.34 فیصد اضافہ

اسلام آباد: گزشتہ ایک ماہ کے دوران مہنگائی میں 0.34 فیصد اضافہ ہواہے۔
ادارہ شماریات کےمطابق پیاز،مرغی ، آلو، انڈے، چائے، چاول اور دودھ مہنگا ہوا ہے ادارہ شماریات نے بتایاکہ جولائی 2016 کی نسبت جولائی 2017 میں مہنگائی 2.91 فیصد اضافہ ہواہے۔ایک ماہ میں پیاز 10 فیصد جبکہ آلو کی قیمت میں 4.18 فیصد اضافہ ہوا۔مرغی 4.33 فیصد، انڈے 3.75 فیصد مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات نےمزیدبتایاکہ گزشتہ ایک سال میں چائے کی قیمت میں 26.47 فیصد اضافہ ہوا۔صابن 20.61 فیصد،سیب 19.51 فیصد،باسمتی چاول 14.53 فیصد مہنگے ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ سیمنٹ 3.16 فیصد، ٹیٹرا ملک پیک 2 فیصد، گھر کے کرایوں میں 1.5 فیصد اضافہ ہواہے۔
اس دوران آلو 12.24 فیصد جبکہ پیٹرول 10.29 فیصد مہنگا ہوا۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.