Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Friday / August 18, 2017 4:13 AM
HomeSportsکیا رونالڈو ریال میڈرڈ چھوڑ رہے ہیں؟؟

کیا رونالڈو ریال میڈرڈ چھوڑ رہے ہیں؟؟

کیا رونالڈو ریال میڈرڈ چھوڑ رہے ہیں؟؟

بارسلونا : معروف شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے میڈیا میں گردش کرتی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی صورت ریال میڈرڈ کو نہیں چھوڑ رہے۔

پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ریال میڈرڈ کو چھوڑنے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں کلب میں بہت زیادہ عزت، شہرت اور کامیابیاں ملیں، وہ کلب کے ساتھ رہتے ہوئے ہی ایسی مزید کامیابیوں کے حصول کے لیے کوشاں رہیں گے۔
رونالڈو کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا کو کسی بھی خبر سے قبل اس کی تصدیق کرنی چاہیئے، جس سے ساکھ اور کیرئر کو نقصان پہنچے۔
واضح رہے کہ رونالڈو سے متعلق ایسی افواہیں گردش میں تھیں کہ وہ ریال میڈرڈ چھوڑ رہے ہیں اور آئندہ ہونے والے سیزن میں بھی حصہ نہیں لیں گے۔ یہ افواہیں کرپشن کیسز منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا کی زینت بنیں۔
ایک اندازے کے مطابق رونالڈو پر 14.7 ملین یورو ٹیکس چوری کا الزام ہے۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.