Home / Sports / کھلاڑی ہوشیاررہیں؛چیمپئنز ٹرافی میں جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد لے لی گئی

کھلاڑی ہوشیاررہیں؛چیمپئنز ٹرافی میں جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد لے لی گئی

لندن: کرکٹ کا عالمی میلہ ’’ہوم آف کرکٹ‘‘میں آج سے سج رہا ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اس بار کئی جدید ٹیکنالوجیز متعارف کرائی جا رہی ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انگلینڈ میں آج سے شروع ہونے والی چیمپیئنزٹرافی میں مقبول عام کھیل میں مزید جدت لانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔

کھیل کی عالمی گورننگ باڈی یعنی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں یہ جدید ٹیکنالوجیز صف اول کی کمپنی ’’انٹیل‘‘ کے تعاون سے پیش کر رہی ہے جن میں، ڈرون ، سوئنگ کے تجزیہ کیلئے بیٹ سینسر اورشائقین کیلئے ورچوئل ریئلٹی شامل ہیں۔ پورے اسٹیڈیم میں شائقین کو مفت وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن نکے مطابق چیمپیئنز ٹرافی میں پہلی بارانٹیل کے فیلکن ایٹ کا استعمال کیاجارہا ہے جس کی مدد سے میچ سے قبل پچ کاتجزیہ کیا جائے گا۔ڈرون انفرا ریڈ کیمروں سے لی گئی تصاویر کی مدد سے سے پچ کی کنڈیشن، وکٹ کے اندرنمی، گھاس کی کثافت، ٹرن سمیت تمام باتیں علم میں لائی جا سکیں گی۔ اس کے علاوہ چیمپئنز ٹرافی میں انٹیل ٹیکنالوجی کے سینسر بیٹ پر لگائے جائیں گے جس سے یہ پتہ لگایاجا سکتا ہے کہ کھلاڑی اپنے بیٹ کا استعمال کس طرح کر رہا ہے۔
اس سینسر سے ہر سٹروک پر بیٹ کا بیک لفٹ، فولو تھرو سے متعلق بھی جانا جا سکےگا۔ ہر ٹیم کے 6 بیٹسمین اس سینسر کا استعمال کریں گے جس سے سٹروک سے متعلق مفید معلومات حاصل ہوں گی۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا میلہ آج سجے گا۔پہلے میچ میں میزبان انگلینڈ اور بنگلہ دیش آمنے سامنے آئیں گے۔ففٹی اوور فارمیٹ کے منی ورلڈ کپ میں آٹھ ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔گروپ اے میں انگلینڈ ، بنگلہ دیش ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ پنجہ آزمائی کریں گے تو گروپ بی میٕں پاکستان ، بھارت ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان مقابلہ ہوگا۔بھارت ٹائٹل کا دفاع کرے گا جبکہ میزبان ٹیم انگلینڈ کو فیورٹ کا درجہ حاصل ہے۔
یکم سے اٹھارہ جون تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کی مجموعی انعام رقم پینتالس لاکھ ڈالرز ہے ۔۔ فاتح ٹیم کو بائیس لاکھ ڈالرز جب کہ رنراپ کو گیارہ لاکھ ڈالرز کا چیک ملے گا۔

Check Also

کرس گیل کی انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک

کرس گیل کی انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک

لندن: جارح مزاج ویسٹ انڈین اوپننگ بیٹسمین کرس گیل کی فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ …

Translate »