Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Monday / August 21, 2017 3:29 PM
HomePakistanکھاردار میں نجی بینک میں ڈکیتی کےدوران ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

کھاردار میں نجی بینک میں ڈکیتی کےدوران ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

کھاردار میں نجی بینک میں ڈکیتی کےدوران ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

کھاردار میں نجی بینک میں ڈکیتی کےدوران ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے کھارادر میں 5 ڈاکو ماسک اور ہیلمٹ پہن کر بینک میں داخل ہوئے اور سیکیورٹی پر مامور گارڈ سے اسلحہ چھین لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ملزمان نے اسلحہ کے زورپر بینک سے لاکھوں روپے لوٹے اور فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈکیتی کی واردات کا جائزہ لیا جارہا ہے اور ڈاکوؤں کی جانب سے لوتی گئی رقم کا اندازہ بھی لگایا جارہا ہے جب ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے بینک سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جائے گی۔
پولیس نے بینک کے عملے اور سیکیورٹی گارڈ سے بھی پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لے کر ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ کونسا گروپ ہے جو ڈکیتیاں کررہا ہے، دو روز سے مسلسل ڈکیتیاں ہورہی ہیں اور پولیس خاموش ہے۔
علاوہ ازیں وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے بھی واقعے کا نوٹس لے کر ڈی آئی جی ساؤتھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیر داخلہ نے شہر میں اسنیپ چیکنگ اور گشت میں اضافہ کرنے کی ہدایت دی ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ 2 روز سے نجی بینکوں میں ڈکیتی کی وارداتیں ہورہی ہیں اور گزشتہ روز بھی شارع قائدین پر بینک میں ڈکیتی ہوئی تھی۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.