Home / International / کویت نے شمالی کوریا کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا

کویت نے شمالی کوریا کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا

کویت سٹی : کویت نے شمالی کوریا کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا حکم دےد یا، کویتی حکام کے مطابق سفیر سمیت دیگر پانچ اہل کاروں کو ایک ماہ کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کویت کی حکومت نے شمالی کوریا کے سفیر سو شانگ سک سمیت پانچ سفارت کاروں کو ایک ماہ کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ کویت کی حکومت نے یہ اقدام امریکا اور عالمی برادری کے اشارے پر کیا ہے، تاکہ شمالی کوریا کی ترسیلات زر کو کم کیا جاسکے، جس سے وہ اپنے ایٹمی پروگرام کے اخراجات پورے کرتا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خلیجی عرب ممالک میں شمالی کوریا کے ہزاروں مزدور کام کرتے ہیں، جب کہ صرف کویت میں ہی شمالی کوریا کا سفارت خانہ قائم ہے۔
کویت نے شمالی کوریا کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو بھی کم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سفیروں کی تعداد گھٹانے کا فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں اب شمالی کوریا کے سفارت خانے میں صرف 4 سفارت کار باقی رہ جائیں گے جن میں سے ایک ناظم الامور ہوگا۔
واضح رہے کہ دو ہفتے پہلے ہی امیر کویت صباح الاحمد الصباح امریکا کا دورہ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقاتیں کرکے واپس لوٹے ہیں۔ بعدازاں کویت میں امریکی سفارت خانے نے شمالی کوریا اور دیگر مسائل پر کویت اور امریکا کو ایک دوسرے کا سچا دوست قرار دیا تھا۔

Check Also

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

ٹوکیو:جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا جس کے بعد ملک میں …

Translate »