Breaking News
Home / news / کوئٹہ میں پشین اسٹاپ کے قریب دھماکا، 17 افراد شہید

کوئٹہ میں پشین اسٹاپ کے قریب دھماکا، 17 افراد شہید

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 25 سے زائد زخمی اور 10 افراد جاں بحق ہوگئے، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا پشین اسٹاپ کے قریب واقع نجی اسپتال کے قریب فورسز کے ٹرک کے قریب ہوا جس کی آواز دور دراز علاقوں میں بھی سنی گئی، دھماکے کے بعد متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی،پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی۔

اطلاعات ہیں کہ دھماکا سیکیورٹی فورسز کے ٹرک پر کیا گیا جس کے نتیجے میں 27 افراد زخمی ہوئے، 20 زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے دس کے قریب زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
دھماکے سے دو گاڑیوں، 4 رکشا اور دو موٹر سائیکلوں کو آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں آگ پر بجھانے کی کوشش میں ہیں، ذرائع کے مطابق دھماکا بڑا تھا جس کے نتیجے میں آگ بھی اسی شدت کی لگی ہوئی ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت انوار الحق کے مطابق دھماکے کی نوعیت بڑی ہے اور یہ ایک اسپتال کے قریب ہوا۔
وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے بعد ریسکیو اداروں جائے وقوع پر پہنچ چکے ہیں اور سیکیورٹی فورسز بھی جائے وقوع پر پہنچی چکی ہے، دھماکا بہت بڑا تھا زیادہ ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ اسپتال میں روزانہ سیکڑوں لوگوں کی تعداد میں لوگ یہاں آتے ہیں، دھماکا زوردار تھا جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے، متاثرہ علاقے میں اہم عمارتیں ہیں اور دھماکے کے بعد گاڑیوں میں آگ کے شعلے بلند ہونے لگے۔

Check Also

حلقہ این اے 120 کےغیرسرکاری غیرحتمی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے220 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج جاری

حلقہ این اے 120 کےغیرسرکاری غیرحتمی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے220 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج جاری

لاہور: ریٹرننگ آفیسر نےقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کےغیرسرکاری غیرحتمی نتائج کا اعلان …

Translate »