Home / Pakistan / Balochistan / کوئٹہ:‌ تحریک انصاف کا جلسہ شروع، کھلاڑیوں کا جذبہ عروج پر

کوئٹہ:‌ تحریک انصاف کا جلسہ شروع، کھلاڑیوں کا جذبہ عروج پر

!کوئٹہ:‌ تحریک انصاف کا جلسہ شروع، کھلاڑیوں کا جذبہ عروج پر

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 5 سال بعد ایوب اسٹیڈیم میں سیاسی پنڈال سجا لیا گیا، چیئرمین تحریک انصاف جلسہ گاہ پہنچ چکے جس کے بعد کھلاڑیوں کا جذبہ عروج پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں پنڈال سجا لیا، جلسہ گاہ میں چالیس ہزار افراد کے لیے کرسیاں لگائی گئیں ہیں جبکہ اطراف میں عمران خان کی تصاویر والے بینرز اور پوسٹر آویزاں کیے گئے ہیں۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مرکزی قیادت اور شیخ رشید کے ہمراہ اسٹیج پر موجود ہیں، عوام کا لہو گرمانے کے لیے پی ٹی آئی کے نغمے بجانے کا سلسلہ جاری ہے۔

جلسے کی سیکورٹی کے لئے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، اعلی ٰ سکیورٹی ذرائع کے مطابق جلسے کی حفاظت پر پولیس اور ایف سی کے5ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہونگے جبکہ ایف سی بلوچستان پولیس کو سکیورٹی میں معاونت فراہم کر ے گی۔

گذشتہ روز پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان دیگر پارٹی رہنماﺅں کے ہمراہ جمعرات کو کوئٹہ پہنچے، ائیر پورٹ پر پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند دیگر رہنماﺅں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔

ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے آئی سی جے کی جانب سے کلبھوشن کا فیصلہ آنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ممکن ہے یہ میچ بھی فکس کیا گیا ہو‘‘۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان انہیں پہلے آنا تھا تاہم پانامہ کی وجہ سے نہ آسکے ، پانچ سال بعد کوئٹہ میں جلسے کرنے جارہے ہیں جس کے لئے بے حد منتظر ہوں‘۔

Check Also

بلوچستان میں ایف سی کو پولیس اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کی سمری منظور

بلوچستان میں ایف سی کو پولیس اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کی سمری منظور

کوئٹہ : بلوچستان میں ایف سی کو پولیس اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کی …

Translate »