Home / Sports / کنفیڈریشن کپ سیمی فائنل میں چلی کی پرتگال کو شکست

کنفیڈریشن کپ سیمی فائنل میں چلی کی پرتگال کو شکست

کازان: کنفیڈریشن کپ کے سیمی فائنل میں چلی نے پرتگال کو شکست دیدی۔ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں چلی کے گول کیپر حریفوں کے آگے دیوار بن گئے۔
ٹورنامنٹ کا اہم میچ روس کے شہر کازان میں کھیلا گیا۔ اسٹارفٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ہوتے ہوئے پرتگال فیورٹ تھا، تاہم چلی کی ٹیم بھی پرعزم تھی۔
دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے گول پوسٹ پرکئی بار حملہ آور ہوئیں تاہم کوئی کامیاب نہ ہوا۔ مقررہ وقت تک کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوئی تو پنالٹی شوٹ آؤٹ کا مرحلہ آیا۔
اس موقع پر چلی کے گول کیپر کلاڈیو براو دیوار بن گئے۔ پرتگال کی جانب سے داغے گئے تینوں گول ناکام بنا دئیے۔ تین صفر سے کامیابی حاصل کرکے چلی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
کنفیڈریشن کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج جرمنی اور میکسیکو کے درمیان کھیلا جائےگا۔

 

Check Also

کرس گیل کی انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک

کرس گیل کی انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک

لندن: جارح مزاج ویسٹ انڈین اوپننگ بیٹسمین کرس گیل کی فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ …

Translate »