Home / International / کرکٹ کےقوانین میں اہم تبدیلی ہوگی

کرکٹ کےقوانین میں اہم تبدیلی ہوگی

دبئی: جارحانہ مزاج کرکٹرز خبردار ہوجائیں، نامناسب رویہ اختیار کیا تو امپائر میدان سے باہر نکال سکتا ہے۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی ڈی آر ایس متعارف کرانے کی تجویز سامنے آگئی۔

کرکٹ قوانین پر غور کے لیے لندن میں انیل کمبلے کی زیرصدارت کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تجویز بھی دی گئی کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی ڈی آر آیس متعارف کرایا جائے۔ بین الاقوامی میچوں میں نو بال دینے کافیصلہ تھرڈ ایمپائر کو سونپ دیا جائےجب کہ امپائرز کال کی صورت میں ٹیم کاری ویو ضائع نہیں ہوگا ۔

اجلاس میں کرکٹ بیٹ کے سائز سے متعلق قوانین بھی زیر غور آئے۔یہ سفارشات آئی سی سی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کو پیش کی جائیں گی۔ ان کی منظوری کی صورت میں ان پر اطلاق اکتوبر سے شروع ہوگا۔

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »