Breaking News
Home / International / کرپشن کیس میں پیرو کے سابق صدر کو جیل بھیج دیا گیا

کرپشن کیس میں پیرو کے سابق صدر کو جیل بھیج دیا گیا

لیما: کرپشن کیس میں سابق صدراولانٹا ہمالا کو فردِ جرم سے پہلے ہی جیل بھیج دیا گیا، اہلیہ بھی اٹھارہ ماہ تک جیل میں رہیں گی ۔

لیما: کرپشن کیس میں سابق صدراولانٹا ہمالا کو فردِ جرم سے پہلے ہی جیل بھیج دیا گیا، اہلیہ بھی اٹھارہ ماہ تک جیل میں رہیں گی ۔

پیرو کے سابق صدر اور اہلیہ کو جیل میں رکھا جائے جج نے بھی منظوری دیدی، پراسیکیوٹر جنرل کی درخواست پرعدالت نے جرات مندانہ حکم سنا دیا ۔

پیرو کے سابق صدراولانتا ہمالا پرمنی لانڈرنگ کا الزام ہے جسکی تحقیقات بھی جاری ہیں، تاہم فرد جرم عائد ہونا باقی ہے گذشتہ روز پراسیکیوٹر جنرل نے مقدمہ درج ہونے سے پہلے ہی گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی جس پر مقامی جج نے اولانتا ہمالااور اہلیہ ندین کو اٹھارہ ماہ تک جیل میں رکھنے کا حکم صادر کردیا۔

اس اقدام کا مقصد ملزمان کو فرار ہونے سے روکنا اور الزامات کی آزادانہ تفتیش ممکن بنانا ہے۔

پیرو کے سابق حکمران پر برازیلین کانٹریکٹر سے غیر قانونی فنڈز حاصل کرکے سیاسی مہم پرخرچ کرنے کا الزام ہے، اولانتا اور انکی اہلیہ نے تمام الزامات مسترد کردئیے ہیں۔

Check Also

ارما طوفان سے صدر ٹرمپ کی کیریبیئن میں سمندر کے کنارے پر واقع جائیداد تباہ

ارما طوفان سے صدر ٹرمپ کی کیریبیئن میں سمندر کے کنارے پر واقع جائیداد تباہ

امریکا کے شمالی و جنوبی ممالک کو یکے بعد دیگرے بے تحاشہ نقصان پہنچانے والے …

Translate »