Home / Pakistan / کروڑوں لوگ چاہتے ہیں نواز شریف سے جان چھٹ جائے، شیخ رشید

کروڑوں لوگ چاہتے ہیں نواز شریف سے جان چھٹ جائے، شیخ رشید

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے بیانات انکے ذہن کی عکاسی کرتے ہیں، کروڑوں لوگ چاہتے ہیں نواز شریف سے جان چھٹ جائے، نوازشریف کو بچانے کیلئے پچاس ارب روپے نکالے گئے، پانچ سو ارب بھی نکال لیں تو بھی نوازشریف نہیں بچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کیس میں وزیراعظم کی نا اہلی کے علاوہ کچھ نظر نہیں آ رہا، وزیراعظم نے گزشتہ روز جلسے میں توہین عدالت کی، نوازشریف کےبیانات انکے ذہن کی عکاسی کرتے ہیں، وہ جےآئی ٹی کا نام لیکر ججز پر غصہ نکال رہےہیں۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ محسوس کررہا ہوں شاید کیس آج ہی ختم ہوجائے، کروڑوں لوگ چاہتے ہیں نواز شریف سے جان چھٹ جائے، سپریم کورٹ سے تابوت ثبوت کے ساتھ نکلے گا، سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات دیے گئے، وزیراعظم اوربچوں کے وکلاکے دلائل ہی آپس میں نہیں مل رہے۔
اگر اب نواز شریف بچ گئے تو ملک کا اللہ حافظ، شیخ رشیدنوازشریف کرپٹ بھی ہیں اوربددیانت بھی، نوازشریف کو بچانے کیلئے پچاس ارب روپے نکالے گئے، پانچ سو ارب بھی نکال لیں تو بھی نوازشریف نہیں بچیں گے، وہ نااہل بھی ہوں گےاورفوجداری مقدمہ بھی ہوگا۔
انکا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کو ان کے وکلانے پھنسوا دیا، استعفے کی بھیک نہیں مانگتے، چاہتے ہیں بس قانون کی حکمرانی ہو، وزیراعظم کو پھنسوانے والے وہ ہیں جو کہتے ہیں ڈٹ جاؤ۔
گذشتہ روز شیخ رشید نے کہا تھا کہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا، سرکاری وکیل نے تو لوٹیا ہی ڈبودی ہے، اپنی بات پرقائم ہوں ، گیم از اوور، سپریم کورٹ سے ہی تابوت نکلے گا، پاناما سے اقامہ بھی نکل آیا، اقامے سے اللہ ہی بچائے تو بچائے۔
وامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف صاحب لندن میں جس بلڈنگ کے نیچے کھڑے ہوکر پریس کانفرنس کرتے ہیں وہی توکیس ہے، جس میں وزیراعظم نااہل بھی ہونگے اورٹرائل بھی ہوگا۔

 

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »