Home / Pakistan / کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد اسکولز اور کالجز دوبارہ کھل گئے

کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد اسکولز اور کالجز دوبارہ کھل گئے

کراچی : کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد اسکولز اور کالجز دوبارہ کھل گئے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اختتام ہوگیا، جس کے بعد تعلیمی اداروں میں تدریس کا سلسلہ جاری ہے۔ اسکولز اور کالجز کھلنے کے بعد تعلیمی اداروں کی رونقیں بحال ہوگئیں۔
ڈھائی ماہ سے زائد موسم گرما کی تعطیلات کے بعد بعض بچے تو اسکول میں اونگھتے نظر آئے اور بعض نئی کلاس، نئے یونی فارم اور بستے کے ہمراہ خوشی خوشی اسکول جاتے ہوئے نظر آئے۔
اس موقع پر کچھ بچوں کا کہنا تھا کہ وہ اتنے دنوں بعد دوستوں اور ٹیچرز سے ملنے کیلئے بے چین ہیں۔ تاہم پہلا دن ہونے کے بعد اسکولز میں حاضری کم رہی۔
متعدد نجی اسکولز کی جانب سے سات اور چودہ اگست کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »