Home / Pakistan / کراچی: بلاول بھٹو نے ڈرگ روڈ انڈر پاس کا افتتاح کردیا

کراچی: بلاول بھٹو نے ڈرگ روڈ انڈر پاس کا افتتاح کردیا

کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے شہید منور سہروردی ڈرگ روڈ انڈر پاس کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ امید رکھتے ہیں پاناما کیس میں سپریم کورٹ ہمیں انصاف دے گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈرگ روڈ پر شہید منور سہروردی انڈر پاس کا افتتاح کردیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ساتھ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر بلدیات، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سلمان عبد اللہ مراد و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
انڈر پاس کی افتتاحی تقریب میں میئر کراچی موجود نہیں تھے۔
شہید منور سہروردی ڈرگ روڈ انڈر پاس کی تعمیر پر 66 کروڑ روپے لاگت آئی ہے اور اسے 4 ماہ کی ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا گیا ہے۔

لوگ باتیں اور ہم اپنا کام کریں گے

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ لوگ باتیں کرتے رہیں گے، ہم اپنا کام کرتے رہیں گے۔ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شارع فیصل پر تعمیراتی کام جاری ہے۔ عوام کو زحمت ہو رہی ہےاس پر معذرت خواہ ہوں۔ جولائی کے اختتام تک ہی شارع فیصل پر تعمیراتی کام ختم کرنے کی کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس 114 میں کامیابی دلانے پر عوام کا شکر گزار ہوں۔

سپریم کورٹ سے انصاف کی امید ہے

بعد ازاں بلاول بھٹو نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ شہید منور سہروردی نے جمہوریت کے لیے جدوجہد کی۔ شہید منور سہروردی کے نام سے انڈر پاس کا افتتاح کرنے پر خوش ہوں۔
پاناما کیس کا ذکر کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ آگئی ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔ رپورٹ سے ثابت ہوگیا کہ شریف خاندان نے کرپشن کی۔
انہوں نے کہا کہ امید رکھتے ہیں کہ سپریم کورٹ ہمیں انصاف دے گی اور انہیں نکالے گی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انشا اللہ 2018 میں بھی عوام پیپلز پارٹی کو کامیاب کریں گے۔

 

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »