Home / news / کراچی:عمارت گرنےسےمرنےوالوں کی تعداد5 ہوگئی

کراچی:عمارت گرنےسےمرنےوالوں کی تعداد5 ہوگئی

کراچی: لیاقت آباد نو نمبر میں گرنے والی عمارت سے مزید ایک شخص کی لاش نکال لی گئی۔واقعےمیں جاں بحق افراد کی تعداد اب پانچ ہوگئی ہے،عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام تاحال جاری ہے۔۔

کراچی کے علاقےلیاقت آباد میں منہدم عمارت کے ملبےسےلاشیں نکالنےکا سلسلہ جاری ہے۔اب تک جاں بحق افرادکی تعداد5ہوگئی ہے۔ اس دوران ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔جاں بحق افراد میں باپ، بیٹا شامل ہے۔

ریسکیو حکام نے خدشہ ظاہرکیاہےکہ دوسے تین افرادملبےتلے ہوسکتے ہیں۔

گرنےوالی عمارت 60 گز کے پلاٹ پر قائم تھی۔عمارت میں 9  خاندان رہاش پزیر تھے۔ گرنے والی عمارت کا مالک مفرورہے۔مزدوروں نے بھی عمارت کے خستہ حال ہونے کی نشاندہی کی تھی۔عمارت بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر کی گئی۔رہائشی عمارت پر3 منزلیں اورنیچے ہوٹل قائم تھا۔

 رہائشی عمارت کیلئے گراؤنڈ پلس 2 کی اجازت ہے۔عمارت کی چوتھی منزل کیلئے تعمیراتی کام جاری تھا۔ علاقہ مکینوں نےبتایاکہ عمارت کی بالائی منزل پر تعمیراتی کام ہورہا تھا۔گرنے والی عمارت نوے کی دہائی میں قائم کی گئی تھی۔

Check Also

محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر کراچی سمیت ملک بھر کے مختلف حصوں میں موبائل سروس بند

محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر کراچی سمیت ملک بھر کے مختلف حصوں میں موبائل سروس بند

کراچی/ بہاولنگر/ کوئٹہ/ لاہور/ فیصل آباد: محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر کراچی سمیت …

Translate »