Breaking News
Home / Entertainment / کترینہ کیف نے فلموں کی ناکامی کی وجہ بتادی

کترینہ کیف نے فلموں کی ناکامی کی وجہ بتادی

ممبئی : اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی فلموں کی ناکامی کی وجہ بتادی،  کہتی ہیں 100 فیصد توجہ نہ دینے کی وجہ سے کئی فلمیں فلاپ ہوئیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حال ہی میں کترینہ کیف کی فلم ”فینٹم“، ”فتور“ اور ”بار بار دیکھو“ جیسی بڑی بجٹ کی فلمیں فلاپ ہوئی ہیں، کترینہ ان دنوں اپنی آنے والی فلم ”جگا جاسوس“کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

کترینہ کیف نے مسلسل اپنی ناکام فلموں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فلموں کے فلاپ ہونے کی وجہ ان کا توجہ نہ دینا اور ان کا پریشان رہنا ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں مانتی ہوں، میری کچھ بڑی فلموں نے باکس آفس پر اچھا بزنس نہیں کیا، ان دنوں میری توجہ فلموں سے ہٹ کر کہیں اور جاچکی تھی، ان فلموں کو میں اپنی 100 فیصد توجہ نہیں دے پائی تھی۔

کترینہ بولیں کہ اس وقت کی گئی ان بڑی غلطیوں کو میں نے اب پوری طرح سدھار لیا ہے، جس کے بعد جگا جاسوس میں، میں نے پوری محنت کی ہے، اس کے بعد تو مداح ہی بتائیں گے کہ یہ فلم کیسی ہے۔ اے پی پی

Check Also

رواں ہفتہ بالی وڈ باکس آفس پر ریلیز ہونے والی 3 بڑی فلمیں ناکام

رواں ہفتہ بالی وڈ باکس آفس پر ریلیز ہونے والی 3 بڑی فلمیں ناکام

ممبئی :رواں ہفتہ بالی وڈ باکس آفس پر ریلیز ہونے والی 3 بڑی فلمیں ناکام …

Translate »