Home / Pakistan / کاش کوئی وزیر اعظم اپنے 5 سال پورے کرے: نواز شریف

کاش کوئی وزیر اعظم اپنے 5 سال پورے کرے: نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف میں ملک میں جمہوریت کو تسلسل کے ساتھ چلتے دیکھنا چاہتا ہوں۔

اسلام آباد:  سپریم کورٹ سے نااہلی کے فیصلے کے بعد اپنے پہلے بیان میں میاں محمد نواز شریف نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ جمہوریت کو تسلسل کے ساتھ چلتے دیکھنا چاہتا ہوں۔ کاش کوئی وزیر اعظم اپنے 5 سال پورے کرے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ترقیاتی کاموں کی تاریخ رقم کر دی ہے۔ ماضی میں اتنے ترقیاتی کام نہیں ہوئے جتنے ہماری حکومت نے کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کے دلوں میں گھر کر چکی ہے۔ ہمیں پیچھے نہیں ہٹنا بلکہ آگے بڑھنا ہے۔

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »