Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Friday / August 18, 2017 4:21 AM
HomePakistanکارگل کے محاذ پر جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن راجہ جاوید اقبال کی آج اٹھارویں برسی

کارگل کے محاذ پر جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن راجہ جاوید اقبال کی آج اٹھارویں برسی

کارگل کے محاذ پر جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن راجہ جاوید اقبال کی آج اٹھارویں برسی

راولپنڈی: کارگل کے محاذ پر جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن راجہ جاوید اقبال کی اٹھارویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

شہید کارگل کیپٹن راجہ جاوید اقبال 5 اگست 1999 کو ربانی پوسٹ بٹالاک سیکٹر پر اُس وقت شہادت کا جام نوش کیا جب وہ محاذ سے انڈین پوسٹ تباہ کرنے کے بعد واپس آ رہے تھے۔ گزشتہ روز لوٹن میں ان کی برسی منائی گئی۔
کیپٹن راجہ جاوید شہید 1972 میں برطانیہ کے شہر لوٹن میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1989 میں پاکستان گئے۔ والد اور والدہ کے مطابق 15 سال کی عمر میں افغان جنگ اور کشمیر میں بھارتی مظالم دیکھ کر پاک فوج جوائن کرنے کا ارادہ کیا۔
کیپٹن راجہ جاوید اقبال کو بہادری پر تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ والدہ کہتی ہیں اُنہیں اپنے بیٹے کی پاکستان کے لئے شہادت پر فخر ہے۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.