Home / International / کابل میں نجی یونی ورسٹی کے باہر کار سے خودکش حملہ

کابل میں نجی یونی ورسٹی کے باہر کار سے خودکش حملہ

کابل : افغان دارالحکومت کابل میں نجی یونی ورسٹی اور ڈپٹی چیف ایگزیکٹو کے گھر کے بار کار خود کش حملے میں بیس سے زائد افراد ہلاک، جب کہ 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق افغانستان کے دالرالحکومت کابل میں قائم نجی یونی ورسٹی کے باہر خودکش حملے میں بیس سے زائد افراد ہلاک، جب کہ پچیس سے زائد زخمی ہوگئے۔
افغان حکام کے مطابق حملے میں ڈپٹی چیف ایگزیکٹو محمد محقق کا گھر بھی شدید متاثر ہوا۔
دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے، جب کہ ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
آخری اطلاعات تک کسی تنظیم کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

Check Also

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

ٹوکیو:جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا جس کے بعد ملک میں …

Translate »