Home / International / کابل میں خوفناک دھماکا، ہلاکتیں 90 سے تجاوز، 300 سے زائد زخمی

کابل میں خوفناک دھماکا، ہلاکتیں 90 سے تجاوز، 300 سے زائد زخمی

کابل : افغان دارالحکومت پھر دھماکوں سے گونج اٹھا، ڈپلومیٹک انکلیو میں کار بم دھماکے میں 80 سے زائد افراد جان سے گئے، دھماکا جرمن سفارتخانے کے قریب ہوا، جس سے آس پاس کے سفارتخانوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ حکام کے مطابق 300 سے زائد زخمی اسپتال منتقل کر دیے گئے۔

کابل کا ڈپلومیٹک انکلیو ایک بار پھر خوفناک دھماکے سے گونج اٹھا، واٹر ٹینکر میں نصب 2000 کلو بارودی مواد جرمن سفارتخانےکے نزدیک پھٹا، بھارتی، فرانسیسی، برطانوی، جاپانی اور ایرانی سفارتخانوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

 

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں دور دور تک کالے دھوئیں کے بادل پھیل گئے، خوفناک دھماکے کے نتیجے میں درجنوں افراد مارے گئے جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوئے، جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

دھماکے سے آس پاس کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، 30 سے زائد گاڑیاں ڈھانچہ بن گئیں، پولیس حکام اور ایجنسیوں نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔ افغان وزارت صحت نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

Check Also

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

ٹوکیو:جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا جس کے بعد ملک میں …

Translate »