Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Thursday / August 17, 2017 12:53 PM
HomeInternationalچین کا بھارت کو جارحیت سے باز رہنے کی ہدایت

چین کا بھارت کو جارحیت سے باز رہنے کی ہدایت

بیجنگ : چین کی جانب سے ایک بار پھر جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی جارحیت سے باز رہے، چین کے فوجی حکام کے مطابق بھارت نے متنازع علاقے سے فوج واپس نہ بلائی تو شرمندگی کا سامنا کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق چین نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے متنازع علاقے ڈوکلام سے فوجیں نہ بلائیں تو اسے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سکم کی سرحد پر جاری سرحدی کشیدگی مزید سنگین ہوگئی ہے، چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ ڈوکلام سے فوجیں بلانے تک مذاکرات کسی صورت نہیں ہوں گے۔

چین کے سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے ہمالیہ میں متنازع سرحدی علاقے سے اپنی فوجیں واپس نہ بلائیں تو اسے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Share