Home / International / چین سےامریکاکی معمولی غلطی پرمعذرت

چین سےامریکاکی معمولی غلطی پرمعذرت

بیجنگ : چین نے کہا ہے کہ امریکی حکام نے وائٹ ہاﺅس کے ایک بیان میں چین کا نام غلط لکھنے پر معذرت کرلی ہے۔

امریکی  نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں جی20 سربراہی اجلاس کے موقع پر امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چین کے صدر ژی جن پنگ کے درمیان ملاقات کے بعد وائٹ ہاﺅس نے جو اعلامیہ جاری کیا تھا اس میں صدر جن پنگ کو “پیپلز ری پبلک آف چائنا” کے بجائے صرف “ری پبلک آف چائنا” کا صدر لکھا گیا تھا جس پر چین نے سخت احتجاج کیا تھا۔

چین کا سرکاری نام ‘پیپلز ری پبلک آف چائنا’ ہے جب کہ ‘ری پبلک آف چائنا’ تائیوان کا سرکاری نام ہے جسے چین اپنا ایک صوبہ قرار دیتا ہے۔

روزانہ کی پریس بریفنگ کےدوران چینی وزارتِ خارجہ کےترجمان گینگ شوانگ نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکی حکام نےاس تیکنیکی غلطی پرمعذرت کا اظہار کیا ہے اور بتایا ہے کہ انہوں نے بیان درست کردیا ہے

Check Also

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

ٹوکیو:جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا جس کے بعد ملک میں …

Translate »