Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Friday / August 18, 2017 4:22 AM
HomeSportsچیمپینز کے لیےنقدانعامات کاسلسلہ جاری

چیمپینز کے لیےنقدانعامات کاسلسلہ جاری

چیمپینز کے لیےنقدانعامات کاسلسلہ جاری

اسلام آباد: چیمپئینز کےلئے انعامات کی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔لاہورکےبعد اسلام آباد میں بھی قومی ٹیم کے اعزاز میں خصوصی تقریب سجائی گئی۔

اسلام آباد میں چیمپئینز کے اعزاز میں خاص تقریب سجائی گئی۔چیمپئنز ٹرافی کی فاتح قومی ٹیم کے کپتان سرفراز نے کھل کر اظہار خیال کیا۔انھوں نے تسلیم کیاکہ ایونٹ میں غلطیاں ہوئیں،کیچز چھوٹے،نوبالز ہوئیں مگرکھلاڑیوں نے حوصلہ نہیں ہارا۔ ان کاکہناتھاکہ قوم کی دعاؤں سےجیت ہمارا مقدر بنی۔

پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی بھی کھلاڑیوں کے حوصلے کی تعریفیں کرتے نظر آئے۔ ان کاکہناتھاکہ ایونٹ کا پہلا میچ ہارنے کے بعدٹیم نے تنقید کا سامنا کیااورشاندار کم بیک کیا۔

تقریب میں کھلاڑیوں کو انعامات دئیے گئے ۔کپتان سرفراز احمدکو5 لاکھ اور ٹیم کے ہر کھلاڑی کو تین تین لاکھ روپے دئیے گئے۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.