Home / Sports / چیمپینزٹرافی؛پاکستان کرکٹ ٹیم کےلیےبری خبر

چیمپینزٹرافی؛پاکستان کرکٹ ٹیم کےلیےبری خبر

برمنگھم: چیمپینزٹرافی میں بھارت کے خلاف بڑے میچ سے پہلے پاکستان کی بڑی تیاریاں جاری ہیں۔ فاسٹ بالرجنید خان کہتے ہیں کہ ٹیم پر کوئی دباؤ نہیں تاہم فاسٹ بالروہاب ریاض انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔
سرفراز کے شاہین کوچنگ اسٹاف کی زیر نگرانی بڑے میچ کی بڑی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ٹریننگ سیشن میں جہاں بالرز کی لائن و لینتھ پر خاص توجہ دی جارہی ہے وہی بیٹسمین بھی خود کو انگلش کنڈیشنز سے ہم آہنگ کررہے ہیں۔
پاکستانی اسکواڈمیں شامل گھٹنےکی تکلیف میں مبتلا وہاب ریاض نے بالنگ سے گریز کیااور زیادہ وقت جم میں گزارا۔ امکان ہے کہ وہ پاک بھارت مقابلے سے پہلے فٹ ہوجائیں گے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان چارجون میں برمنگھم میں میچ کھیلاجائےگا۔

Check Also

کرس گیل کی انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک

کرس گیل کی انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک

لندن: جارح مزاج ویسٹ انڈین اوپننگ بیٹسمین کرس گیل کی فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ …

Translate »