Home / Sports / چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل ٹاکرا پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ہوگا

چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل ٹاکرا پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ہوگا

لندن : چیمپیئنز ٹرافی کےفیصلہ کن معرکے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان اور بھارت کےدرمیان چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل لندن کے اوول کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجےشروع ہوگا۔

چیمپیئنز ٹرافی کےفائنل میچ میں بھارت کے پاس مضبوط بیٹنگ لائن ہوگی تو قومی ٹیم بھی ورلڈ کلاس بولنگ اٹیک کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

ٹورنامنٹ کے سب سے بڑے وکٹ ٹیکر حسن علی سورماﺅں کو دھول چٹانے کےلیے تیار ہیں تو وہیں ان فٹ ہونے والے محمد عامر کی بھی قومی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے۔

یاد رہےکہ کل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ فائنل میں بھارت کے خلاف جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے،اپنی کارکردگی میدان میں دکھائیں گے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہناتھا کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں کیونکہ نئے لڑکوں میں ہار کا خوف کم اور جیت کا جنون زیادہ ہوتا ہے۔

واضح رہےکہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو 8وکٹوں سے شکست دی تھی ۔حسن علی مین آف دی میچ کے حقدار قرار پائےتھے۔

Check Also

کرس گیل کی انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک

کرس گیل کی انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک

لندن: جارح مزاج ویسٹ انڈین اوپننگ بیٹسمین کرس گیل کی فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ …

Translate »