Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Friday / August 18, 2017 4:14 AM
HomeSportsچیمپیئنز ٹرافی جیت کر قوم کو عید کا تحفہ دیں گے‘ سرفرازاحمد ویب ڈیسک

چیمپیئنز ٹرافی جیت کر قوم کو عید کا تحفہ دیں گے‘ سرفرازاحمد ویب ڈیسک

ندن: پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کاکہناہے کہ پاکستانی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی جیت کر قوم کو عید کا تحفہ دینے کی پوری کوشش کرے گے۔

تفصیلات کےمطابق میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ وارم اپ میچ دونوں ٹیموں کےلیے ایونٹ کی تیاری کا اچھا موقع ہو گا۔انہوں نےکہاکہ بنگلہ دیش کی ٹیم میں گزشتہ تین سال کے دوران بہت بہتری آئی ہے اور ان کی ٹیم چند بہترین بلے بازوں پر مشتمل ہے جس کی بدولت ہمیں ان کے خلاف وارم اپ میچ سے بھرپور پریکٹس کا موقع ملے گا۔

بنگلہ دیش سے سیمی فائنل کے سوال پر سرفراز نے کہا کہ اگر ہمارا سیمی فائنل میں ان سے سامنا ہوا تو حریف ٹیم کی بیٹنگ لائن پر توجہ دیں گےکیونکہ ان کی ٹیم میں محموداللہ، شکیب الحسن، تمیم اقبال اور مشفیق الرحیم کی شکل میں چند بہترین بلے باز موجود ہیں اور اگر ہمارا سیمی فائنل میں ان سے سامنا ہوا اس پر کام کریں گے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ یہ بحیثت کپتان میرا پہلا آئی سی سی ٹورنامنٹ ہے اس لیے میں ٹیم کی بہترین کارکردگی کےلیے بہت پرجوش ہوں

Share