Home / Sports / چیمپیئنزٹرافی؛بارش مہربان،پاکستان اہم میچ جیت گیا

چیمپیئنزٹرافی؛بارش مہربان،پاکستان اہم میچ جیت گیا

برمنگھم: چیمپیئنزٹرافی میں پاکستان ٹیم نے سارے اندازے غلط ثابت کر دیے۔ بھارت کے ہاتھوں زخموں سے چور شاہینوں نے پروٹیز پر وار کر کے کرکٹ حلقوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں گرین شرٹس نےشاندار کم بیک کرتےہوئے جنوبی افریقاکو ڈک ورتھ لوئیس پرشکست سے دوچارکردیا۔حسن علی3وکٹیں حاصل کرکےمین آف دی میچ رہے۔
برمنگھم میں بارش سے متاثرہ میچ میں جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیم کوپاکستان نےدو سو اُنیس رنز پر ڈھیر کر دیا ۔۔ پاکستان ٹیم ہدف کے تعاقب میں محتاط انداز میں آگے بڑھی ۔ایک سو اُنیس کے مجموعی اسکور پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ فخر زمان اکتیس، محمدحفیظ چھبیس جبکہ اظہرعلی نو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بابر اعظم اکتیس اور شعیب ملک سولہ رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھےکہ بارش کےباعث میچ اس وقت رُکا۔ اس وقت ڈک ورتھ کے تحت پاکستان کو انیس رنز کی برتری حاصل تھی۔
تاہم مسلسل بارش کے باعث میچ جلد ختم کرنا پڑا اورپاکستان نے اس میچ میں فتح پائی۔حسن علی3وکٹیں حاصل کرکےمین آف دی میچ رہے۔ اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی کے ساتویں میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کے لیے 220 رنز کا ہدف دیا ۔ برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلے گئےمیچ میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 اوورز میں صرف 24 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ جنید خان اور عماد وسیم نے بھی 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں ۔احمد شہزاد اور وہاب ریاض کی جگہ فخر زمان اور جنید خان کو شامل کیا گیا تھا۔

Check Also

کرس گیل کی انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک

کرس گیل کی انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک

لندن: جارح مزاج ویسٹ انڈین اوپننگ بیٹسمین کرس گیل کی فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ …

Translate »