Home / Sports / چیمپئنز ٹرافی،پاکستان آج جنوبی افریقا سے ٹکرائے گا

چیمپئنز ٹرافی،پاکستان آج جنوبی افریقا سے ٹکرائے گا

برمنگھم: پاکستان آج اپنا دوسرا اہم میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گا، یہ میچ پاکستان کیلئے ڈو اور ڈائی ہے، جیتا تو اگلے راؤنڈ میں ہارا تو ٹورنامنٹ سے باہر ہوگا۔
برطانیہ میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں آج پاکستان جنوبی افریقہ کا مقابلہ کرے گا، برمنگھم میں ہونے والے اس میچ میں وکٹ پراٹیک کیلئےفاسٹ بولر ہی بہترین آپشن ہوگا۔
پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں ٹیم دو تبدیلیاں کی ہیں، وہاب ریاض کی جگہ جنید خان اور احمد شہزاد کی جگہ فخر زمان کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔

پاکستانی ٹیم کو بھارت کے خلاف 124 رنز سے شکست ہوئی جبکہ بولنگ،فیلڈنگ اور بیٹنگ تینوں شعبوں میں بری طرح ناکامی کا سامنا رہا لیکن اب گرین شرٹس کو نمبر ون ٹیم جنوبی افریقا کاسامنا ہے ۔

ٹورنامنٹ میں رہنے کے لئے میچ جیتنا لازمی ہے،شکست کی صورت میں سیمی فائنل تک رسائی تقریباً ناممکن ہوجائے گی،یعنی اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

ٹیم میں جنید خان اور فخر زمان کو شامل کیا جائے گا،جب کہ انجرڈ وہاب ریاض اور احمد شہزاد باہر ہوگئے۔ فہیم اشرف کو کھلانے کا فیصلہ وکٹ دیکھ کر کیا جائے گا۔

Check Also

کرس گیل کی انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک

کرس گیل کی انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک

لندن: جارح مزاج ویسٹ انڈین اوپننگ بیٹسمین کرس گیل کی فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ …

Translate »