Breaking News
Home / Sports / چیمپئنزٹرافی ٹرانز-ٹیزمین حریف کینگروز،کیویزآج ٹکرائیں گے

چیمپئنزٹرافی ٹرانز-ٹیزمین حریف کینگروز،کیویزآج ٹکرائیں گے

لندن : تاریخ میں ٹرانز ،ٹیزمین حریف کے طور پر جانے والے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ آج چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گے۔
چیمپئنز ٹرافی میں آج دو بار کی چیمپئن آسٹریلیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ برمنگھم کے میدان میں گروپ اے کی دو بڑی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

بڑے ایونٹ کا بڑا میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ڈھائی بجے شروع ہوگا، آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ جیت کے لئے پرعزم ہیں، جب کہ نیوزی لینڈرز کیپٹن کین ولیمسن کو بھی جیت کا یقین ہے۔

چیمپئنز ٹرافی میں اس سے پہلے کینگروز اور بلیک کیپ پانچ مرتبہ آمنے سامنے آچکے ہیں۔ چار بار کامیابی آسٹریلیا کا نصیب بنی، جب کہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

Check Also

کرس گیل کی انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک

کرس گیل کی انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک

لندن: جارح مزاج ویسٹ انڈین اوپننگ بیٹسمین کرس گیل کی فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ …

Translate »