Breaking News
Home / International / چیمپئنزٹرافی؛پاک بھارت میچ کے دوران کشمیری اسٹیڈیم میں احتجاج کریں گے

چیمپئنزٹرافی؛پاک بھارت میچ کے دوران کشمیری اسٹیڈیم میں احتجاج کریں گے

لندن:چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کے دوران ۔بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری اسٹیڈیم میں احتجاج کریں گے۔ سوشل میڈیا پرکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی مہم زوروں پر ہے ۔


بھارتی مظالم دنیا تک پہنچانے کیلئے کشمیری عوام سے آواز اُٹھانے کی اپیل کی جارہی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے اہم ترین معرکے یعنی روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران کشمیری عوام ، بھارتی مظالم کے خلاف اسٹیڈیم میں احتجاج کریں گے۔
سوشل میڈیا پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کی مہم زوروں پر ہے۔ 4 جون کو مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام کو نشانہ بنانے والی افواج کے مظالم کا پردہ چاک کرنے کی اس کوشش سے کشمیری بھائی پرامید ہیں کہ دنیا کی نام نہاد جمہوریت کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی جب بھرے میدان میں بھارت کے مکروہ چہرے سے نقاب کھینچا جائے گا۔
برمنگھم کے گراؤنڈ میں تمام کشمیری بھارتی مظالم کیخلاف آواز اُٹھائیں گے، اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر مہم زوروں پر ہے جس کے تحت کشمیری عوام سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ احتجاج میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے مظلوم کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کریں ۔

 

Check Also

شمالی کوریا کے صدر نے ٹرمپ کو سٹھیایا ہوا بوڑھا قرار دے دیا

شمالی کوریا کے صدر نے ٹرمپ کو سٹھیایا ہوا بوڑھا قرار دے دیا

شمالی کوریا کے صدر کم جانگ ان نے امریکی صدر ٹرمپ کو سٹھیایا ہوا بوڑھا …

Translate »