Home / Pakistan / چیرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیرصدارت اہم اجلاس آج ہوگا

چیرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیرصدارت اہم اجلاس آج ہوگا

چیرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیرصدارت اہم اجلاس آج ہوگا۔

سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے میں میاں نوازشریف، حسن، حسین، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیرمین نیب قمر زمان چوہدری نے آج اہم اجلاس طلب کیا ہے جس میں ڈپٹی چیرمین نیب اور پراسیکیوٹر کو بھی طلب کیا گیا ہے جب کہ نیب کے ڈائریکٹر جنرل آپریشنز اور ڈی جی نیب راولپنڈی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کی ہدایات پر عملدرآمد کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا اور ساتھ ہی پاناما کیس کے فیصلے کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »