Breaking News
Home / news / چکوال میں جلسے کے لیے عمران خان نے ریلی کی صورت میں چکوال جانے کا فیصلہ کرلیا

چکوال میں جلسے کے لیے عمران خان نے ریلی کی صورت میں چکوال جانے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: چکوال میں جلسے کے لیے عمران خان نے ریلی کی صورت میں چکوال جانے کا فیصلہ کیا ہے، ساتھ ہی رکنیت سازی بھی شروع کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چکوال میں جلسے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ ریلی کی صورت میں چکوال جلسہ گاہ پہنچیں گے۔
اس ضمن میں عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ریلی کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کردی، عمران خان کل موٹر وے پر ریلی کی قیادت کریں گے، ریلی کا آغاز کل دوپہر اڑھائی بجے ہوگا۔
عمران خان بلکسر کے مقام سے ریلی کی قیادت کریں گے ، ریلی براستہ تھو آبائی پاس اور تلہ گنگ روڈ سے ہوتی چکوال پہنچے گی، چکوال میں عمران خان جہاز چوک کے مقام پر خطاب کریں گے ساتھ ہی بڑے پیمانے پر رکنیت سازی مہم کا آغاز بھی کیا جائےگا۔

Check Also

حلقہ این اے 120 کےغیرسرکاری غیرحتمی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے220 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج جاری

حلقہ این اے 120 کےغیرسرکاری غیرحتمی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے220 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج جاری

لاہور: ریٹرننگ آفیسر نےقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کےغیرسرکاری غیرحتمی نتائج کا اعلان …

Translate »