Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Sunday / August 20, 2017 7:12 AM
HomePakistanچوہدری نثار وزیراعظم کیساتھ تھے اور رہیں گے

چوہدری نثار وزیراعظم کیساتھ تھے اور رہیں گے

چوہدری نثار وزیراعظم کیساتھ تھے اور رہیں گے

اسلام آباد : وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے تمام افواہوں اور مفروضوں کا دم توڑتے ہوئے واضح الفاظ میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے، آزمائش اور مشکل میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

وفاقی دالرالحکومت میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے متعلق جنم لیتی افواہوں اور مفروضوں پر مخالفین کو کرارا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا پر محاذ سنبھال لیا اور ٹوئٹ کر ڈالی۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے پاناما لیکس کے حوالے سے وزیراعظم نوازشریف اور چوہدری نثار کے درمیان اختلافات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین کی ناپاک خواہشات دھری رہ جائیں گی، چودھری نثار وزیر اعظم نوازشریف کے ساتھ تھے ، ہیں اور رہیں گے۔
ٹویٹر پیغامات میں خواجہ سعد رفیق نے لکھا کہ جھوٹے الزامات، انتظامی مقدمات اور سازشیں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں،چوہدری نثار کی نواز لیگ اور وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ 32سال کی رفاقت ہے، وہ آزمائش اور مشکل میں پیچھے نہیں ہٹیں گے انشا اللّٰہ فرنٹ لائن پر ہونگے۔
وفاقی وزیر نے سیاسی مخالفین کو اڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہمت ہے تو عوامی خدمت اور کارکردگی کا مقابلہ کرو ۔مسلم لیگ نواز میں ایشوز پر اختلاف رائے کا حق اختلاف کرنے اور اختلافات برداشت کرنے والے دونوں کا کریڈٹ ہے اور یہی جمہوریت کی شان ہے۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.