Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Friday / August 18, 2017 4:16 AM
Homenewsپی ٹی آئی کاایک اوریوٹرن،متنازع ٹویٹ پرمعافی مانگ لی

پی ٹی آئی کاایک اوریوٹرن،متنازع ٹویٹ پرمعافی مانگ لی

PTI member

!پی ٹی آئی کاایک اوریوٹرن،متنازع ٹویٹ پرمعافی مانگ لی

اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنمانعیم الحق نے طارق فاطمی سے متعلق غلط ٹویٹ پر معافی مانگ لگی۔
اسلام آباد میں میڈیاسے بات کرتےہوئے نعیم الحق نےبتایاکہ طارق فاطمی سےمتعلق ٹویٹ غلط فہمی پرکی۔ نعیم الحق نے طارق فاطمی کی ٹویٹ سے متعلق اپنی غلطی تسلیم کرلی۔ پی ٹی آئی رہنمانعیم الحق نے مزیدکہاکہ ہمیں معاملےکی ڈبل تصدیق کرنی چاہیےتھی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے منگل کو ایک ایسی تصویر کاتذکرہ کیاگیا جس میں چین میں وزیراعظم کے وفدکے ساتھ طارق فاطمی کودکھایاگیاتھا۔ پی ٹی آئی نے اس تصویرپراعتراض کیاتھا جب کہ وہ تصویر اصل میں دسمبر کی تھی جب کہ پی ٹی آئی نے اسے وزیراعظم کےحالیہ دورہ چین سے منسوب کردیاتھا۔
میڈیاسے بات کرتےہوئےنعیم الحق نےمزید کہاکہ انتخابی خلاف ورزی سےمتعلق عدالت میں سماعت تھی ۔نعیم الحق کاکہناتھاکہ کمیشن کوبتایا ہےکہ اس حوالےسےہائیکورٹ میں تاریخ مقررہوئی ہے۔حکومت کی عمران خان کوکیسزمیں الجھانےکی کوشش ہے۔
نعیم الحق کاکہناتھاکہ عدالت میں پی ٹی آئی کوئی چیزنہیں چھپارہی۔ ڈان لیکس مریم نوازکاکردارہے۔ نعیم الحق نے مزیدالزام عائد کئےکہ پاناماکیس جےآئی ٹی میں حکومت تاخیری حربےاستعمال کررہی ہے۔
نعیم الحق نے کہاکہ دانیال عزیزکےخلاف توہین عدالت کاکیس دائرکررہےہیں۔دانیال عزیزنےعدالت اورالیکشن کمیشن کیخلاف بات کی۔دانیال عزیزکی نااہلی کیلئےالیکشن کمیشن سےرجوع کررہےہیں۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.